کراچی کی تعمیر کا فارمولا مسلم  لیگ دے سکتی ہے،صادق شیخ 

کراچی کی تعمیر کا فارمولا مسلم  لیگ دے سکتی ہے،صادق شیخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی.تعمیر اور خوشحالی کا فارمولا مسلم لیگ (ق) دے سکتی ہے اس شہر کراچی کے سابق ڈپٹی میئر و سندھ کے صدر محمد طارق حسن کی  2001 تا 2005 کی خدمات اور کراچی کو جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیر و ترقی کسی سے ہوشیدہ نہیں ہے انکے پاس کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے حکمت عملی موجود ہے جسں سے فائدہ اٹھا نا وقت کی اولین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کراچی پیکیج کا خیر مقدم انکے جذبے کی قدر کرتے ہیں لیکن اس میں ایماندار و مخلص افراد کو شامل کرنا ضروری ہے صادق شیخ نے کہا کہ کراچی پیکیج کے حوالے سے نورا کشتی یا لولی پاپ ناقابل قبول ہے کراچی کے حقوق کا تحفظ کرینگے کراچی شہر معاشی حب ہے ملک کو ریوینیو دینے کے باعث ترقی کراچی ہی کیوجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ سندھ بلخصوص کراچی میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -