کورونا سے پاکستانی معیشت اور ترسیلات زر دباؤ کا شکار، خسارہ بڑھ جائیگا: امریکی ریٹنگ ایجنسی 

کورونا سے پاکستانی معیشت اور ترسیلات زر دباؤ کا شکار، خسارہ بڑھ جائیگا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) امریکی ریٹنگ ایجنسی فنچ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا اور عالمی معاشی سست روی کی وجہ سے پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں ترسیلات زر دباؤ کا شکار رہیں گی اور کرنٹ اکانٹ خسارہ بڑھ جائے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریٹنگ ایجنسی فنچ کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں ترسیلات زر دبا کا شکار رہیں گی، رواں ششماہی ایشیا پیسیفک ممالک کی ترسیلات زر میں 12فیصد کمی آئے گی۔فنچ چ ریٹنگزنے کہاہے کہ فلپائن، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کا کرنٹ اکانٹ خسارہ بڑھنے کا امکان ہے، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کا کرنٹ اکانٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7سے 10فیصد تک متوقع ہے۔ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا، 3ماہ میں 15لاکھ نوجوان بے روزگار ہوئے۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ 6ماہ میں 22لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہوسکتے ہیں۔
امریکی ریٹنگ ایجنسی

مزید :

صفحہ اول -