پینٹا گون اور امریکی فوجی جرنیل اسلحہ سازوں کو خوش کرنے کیلئے جنگیں لڑنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ 

پینٹا گون اور امریکی فوجی جرنیل اسلحہ سازوں کو خوش کرنے کیلئے جنگیں لڑنا ...

  

 واشنگٹن (اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ پنٹاگون اور فوجی جرنیل اسلحہ سازوں کو خوش کرنے کے لئے جنگیں لڑنا چاہتے ہیں۔ لیبر ڈے کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں انہوں نے پہلی مرتبہ فوج پر اتنی  کھل کر نکتہ چینی کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ فوج کو ان سے پیارہے لیکن یہ ضرور کہیں گے کہ فوجی سپاہی ضرور ان سے پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنٹاگون یا امریکی محکمہ دفاع  کے چوٹی کے لوگ مجھے پسند نہیں کرتے کیونکہ انہیں جنگیں لڑنے کے سوا کوئی اور کام نہیں ہے۔ کیونکہ یہ فوجی جرنیل ان بڑی بڑی کمپنیوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں جو بم جنگی طیارے اور جنگی اسلحہ تیار کرتی ہیں۔ صدر  نے واضح کیا کہ ان کی پالیسی اس کے برعکس ہے وہ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگوں سے باہر نکلنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ہمارا ایک اپنا طریق کار ہے ہم نے داعش کوسو فیصد شکست دی۔ ایک سال ہوا ہم اس کا نام و نشان مٹا دیا۔ یہ سب کچھ عوام کی مدد سے میری پالیسیوں کے نتیجے میں ہوا۔ میری فلاسفی کی وجہ سے ہوا۔ صدر نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں اپنے فوجیوں کو گھر واپس لے کر آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا شک کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ فوجی گھر واپس آئیں جو چاہتے ہیں کہ ہم ان جنگوں پر رقم خرچ کرتے رہیں۔

صدر ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -