کورونا سے مزید 5افراد جاں بحق، 330نئے کیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 6ہزار 350ہو گئی 

    کورونا سے مزید 5افراد جاں بحق، 330نئے کیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 6ہزار 350ہو ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 350 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 233 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 306، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 807، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 663، بلوچستان میں 13 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 41، اسلام آباد میں 15 ہزار 762 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 333 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 28 لاکھ 2 ہزار 210 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 521 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 606 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 350 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 211، سندھ میں 2 ہزار 425، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 177، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -