سٹاک مارکیٹ میں مندی غالب، 100انڈیکس310.56پوائنٹس کم ہو گیا، ڈالر 25پیسے مہنگا، سونا 1500 روپے تولہ سستا

سٹاک مارکیٹ میں مندی غالب، 100انڈیکس310.56پوائنٹس کم ہو گیا، ڈالر 25پیسے مہنگا، ...

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتار چڑھاوٗ کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس310.56پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 41985پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ67.98فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 50ارب16کروڑ37لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 18.08فیصد کم رہا۔گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42529پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع حصول کی عرض سے سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کرنے شروع کردئے جس کے باعث مندی چھاگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس310.56پوائنٹس کی کمی سے41985.19پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 159.08پوائنٹس کی کمی سے17839.64پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.52پوائنٹس کی کمی سے29796.30پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز431کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 293میں کمی اور18میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی گھٹ کر78کھرب 59ارب72کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے رفحان میظ250روپے کے اضافے سے8550روپے اورجوبلی انشورنس32.18روپے کے اضافے473.58روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو145.43روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل65.29روپے کی کمی سے باالترتیب 3454.54روپے اور962.21 روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1500روپے کی کمی سے ایک لاکھ13ہزار500روپے کی سطح پر آگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 11ڈالرکی کمی سے 1916ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے گھٹ کر 1لاکھ13ہزار500روپے ا ور دس گرام سونے کی قیمت 1286روپے کی کمی سے 97308روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1360روپے مستحکم رہی۔ مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے  پردباوٗ پھر بڑھ گیا جس کے نتیجے میں ڈالر 166.80روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 52پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.80روپے سے بڑھ کر166.32 اور قیمت فروخت166روپے سے بڑھ کر166.52روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے166روپے سے بڑھ کر166.40روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے166.30روپے سے بڑھ کر166.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید195روپے اور قیمت فروخت197روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید2روپے کی کمی سے218روپے سے گھٹ کر216روپے اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر218روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -