سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

     سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال

  

 اسلام آباد/کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے صوبے میں بارش کی تباہ کاریوں کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں صوبے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے  بتایا گیا کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے 10لاکھ 94 ہزار ایکڑ رقبے پر فصلوں کو نقصان ہوا، 15 ہزار 233 گاں متاثر ہوئے۔ 77ہزار337مکانات مکمل تباہ ہوئے، 10504پکے مکانات کو جزوی اور 5729 مکانات کو مکمل نقصان ہوا، 71614 کچے مکانات مکمل تباہ ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے 136 افراد میں سے 73 افراد خاندان کے کفیل تھے، آمدنی کا ذریعہ 45ہزار مویشی بھی بارشوں کیدوران ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی کے 4 ریلیف کیمپس میں 25 افراد مقیم ہیں جب کہ ملیر ضلع میں سب سے زیادہ لوگ بارش سے متاثر ہوئے۔

رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -