تعلیم کو قومی سلامتی اور ترقی کا حصہ بنانا ہوگا،شہباز شریف

   تعلیم کو قومی سلامتی اور ترقی کا حصہ بنانا ہوگا،شہباز شریف

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ تعلیم کو قومی سلامتی اور ترقی کا حصہ بنانا ہوگا، قومی ترجیحات میں اول نمبر ہونا چاہیے۔ عالمی یوم خواندگی پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تعلیم کو قومی سلامتی اور ترقی کا حصہ بنانا ہوگا، قومی ترجیحات میں اول نمبر ہونا چاہئے،دنیا علم وآگہی سے نئی رفعتوں سے ہمکنار ہورہی ہے، ہمیں بھی اپنا مقام حاصل کرنا ہوگا۔پنجاب حکومت نے 4500سکولوں میں طالب علموں کی تعداد کو دوگنا کیا،اسی ہزار نئے اساتذہ کو بھرتی کیا جن میں پچاس فیصد خواتین اساتذہ تھیں،پہلی بار اساتذہ کیلئے میرٹ کی پالیسی اختیار کی گئی، تربیت کا پروگرام وضع کیاگیا،مانیٹرنگ آف سکولز کے نظام کے ذریعے تعلیم وتربیت کے معیارات کو یقینی بنایا گیا،پہلی بار طالب علموں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم شروع کی گئی،ذہین، محنتی اور غریب طالب علموں کیلئے وظائف اور بیرون ملک تعلیم کے پروگرام شروع کئے گئے،پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت نے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوارکیا،پنجاب حکومت نے نصاب کو ڈیجیٹل کیا،پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے دانش سکول جیسے انقلابی منصوبے شروع کئے گئے۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -