وزیراعلیٰ نے شادی ہالز کھولنے کی منظوری دے دی، سمری کابینہ کو ارسال

  وزیراعلیٰ نے شادی ہالز کھولنے کی منظوری دے دی، سمری کابینہ کو ارسال

  

 لاہور(آئی این پی) شادی ہالز مالکان کے لئے خوشخبری، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے  شادی ہالز کھولنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلی پنجاب نے منظوری کے بعد سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے، کابینہ کمیٹی آج شادی ہالز کھولنے کی تاریخ کا اعلان کر ے گی، کمیٹی شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کا بھی تعین کرے گی، جس پر عملدرآمد کروانا شادی ہال انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔ ذرائع کے مطابق شادی ہالز کھلنے کے بعد ان کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی صورت میں دوبارہ شادی ہالز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے شا دی ہالز کو مختلف ٹیکسوں سے مستثنی قرار دے دیا، محکمہ خزانہ نے استثنیٰ کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔

شادی ہال

مزید :

صفحہ اول -