ٹیکسالی گیٹ میں مکان زمین بوس، میاں بیوی اور 3بچوں سمیت 6افراد جاں بحق 

         ٹیکسالی گیٹ میں مکان زمین بوس، میاں بیوی اور 3بچوں سمیت 6افراد جاں ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) اندرون شہر ٹیکسالی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں، بیوی اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو 1122 نے 3 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا،حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسالی گیٹ ترنم سینماکے علاقے میں جاویدنامی شہری کے گھرقیامت ٹوٹ پڑی،ہمسائیوں کی بوسیدہ دیوارگرنے سے شہری جاویدکاایک منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا،حادثے میں میاں بیوی اور3 بچوں سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122 نے 3 گھنٹے کے آپریشن کے بعدملبے تلے دبے افرادکوباہر نکالا،جاں بحق ہونیوالوں میں 60 سالہ جاوید،48 سالہ روبینہ،16 سالہ آمنہ،2 سالہ شجاعت،6 سالہ حسن اور 4 سالہ ضیغم شامل ہیں،جبکہ حادثیمیں 4 افرادزخمی ہوئے جن میں سولہ سالہ عتیقہ،پندرہ سالہ مہوش،سات سالہ کنزہ شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے ٹیکسالی کے قریب چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چھت گر گئی

مزید :

صفحہ اول -