جعلی اکاؤنٹس کیس،زر داری کے خلاف کیس کی سماعت آج ہوگی 

  جعلی اکاؤنٹس کیس،زر داری کے خلاف کیس کی سماعت آج ہوگی 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زر داری کے خلاف کیس کی سماعت (آج) بدھ ہوگی،نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر وزارت داخلہ سے سیکیورٹی طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بنک اکاونٹس کیس کی سماعت نو ستمبر بدھ کو احتساب عدالت میں ہو گی۔نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھا کاہ سابق صدر صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔نیب حکام نے احتساب عدالت اور نیب راولپنڈی آفیس کے لیے سیکیورٹی مانگ لی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس

مزید :

صفحہ اول -