خواتین کیلئے تین ویلربرقی کاریں متعار ف کرائیں گے،فواد چوہدری 

    خواتین کیلئے تین ویلربرقی کاریں متعار ف کرائیں گے،فواد چوہدری 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خواتین کیلئے تین ویلر کاریں متعارف کرائیں گے، نئی ٹیکنالوجی لارہے ہیں جس سے اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے فواد چوہدری نے کہا کہ بہت جلد اسلام آباد میں برقی کاریں چلنے لگیں گی ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے، غیر روائتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ سرکاری اسکولوں کی اہمیت ختم ہوگئی ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر سرکاری اسکولوں کو بہتر بنارہے ہیں۔قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں 360 ملین لوگ سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں،نئی ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔ خصوصی افرادکے لیے کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جدت اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ ٹیکنالوجی معذورافرادکیلئے بہت سے نئے راستے تلاش کررہی ہے۔ چاند دیکھنے سے متعلق بھی ٹیکنالوجی نے سائن زبان کو بولنے کی طاقت دی ہم ایسے ہی کام کی ملٹی نیشنل کمپنیز سے امید کرتے ہیں یہ ایسے افراد ہیں جو ہمارے لیے دنیا کو بدل سکتے ہیں۔

فواد چوہدری 

مزید :

صفحہ اول -