شاہ محمود قریشی آج دو روزہ  دورے پر روس جائیں گے

     شاہ محمود قریشی آج دو روزہ  دورے پر روس جائیں گے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج(بدھ کو) دو روزہ دورے پر روس جائیں گے،جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے وہ روسی ہم منصب کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ آج بدھ سے روس کا دو روزہ دورہ کریں گے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو دورے کی دعوت روسی ہم منصب نے دی ہے۔فورم کے دوران ایس سی او سربراہ اجلاس کے حوالے سے دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل سربراہ اجلاس کے بعد سب سے بڑا فورم ہے،جس میں اہم علاقائی امور زیر غور آتے ہیں۔

  شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -