لاہور، ٹیکسالی مارکیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق، 4زخمی 

  لاہور، ٹیکسالی مارکیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے 6افراد جاں بحق، 4زخمی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے  ٹیکسالی مارکیٹ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ لاہور کی ٹیکسالی مارکیٹ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد اہل محلہ اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ لاشوں کو ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچوں سمیت، خواتین اور مرد شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے ٹیکسالی کے قریب چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چھت  گر گئی

مزید :

صفحہ اول -