ماسٹر کارڈ اور سلک بینک کا پاکستان میں ڈیجیٹیل ادائیگیوں کیلئے اشتراک

ماسٹر کارڈ اور سلک بینک کا پاکستان میں ڈیجیٹیل ادائیگیوں کیلئے اشتراک

  

کراچی (پ ر) ادائیگیوں کے جدید ذرائع اور ٹیکنالوجی میں سرفہرست، ماسٹر کارڈ نے پاکستان میں کریڈٹ کارڈ کے اجرا ء کی توسیع کے لیے سلک بینک کے ساتھ شراکت دری کا اعلان کردیا ہے،جس سے نہ صرف لوگوں کی قوت ِ خرید میں اضافہ ہوگا بلکہ مارکیٹ میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان کو بھی فروغ ملے گے۔اس اشتراک سے پاکستان میں سلک بینک کی جانب سے اپنے کسٹمرز کے لیے جدید اور نئے کریڈٹ کارڈز کا اجراء سامنے میں آئے گا۔ اس اشتراک کے ذریعے سلک بینک، ماسٹر کارڈ کے نیٹ ورک، ٹیکنالوجی اور آگاہی کے ذریعے مزید کسٹمرز تک رسائی حاصل کرنے، ڈیجیٹل رسائی کو بہتر بنانے اور ملک بھر میں مزید لوگوں کو کلی طور پر محفوظ، سادہ اور جدید ادائیگیوں کے طریقے کی فراہمی کے قابل ہوگا۔بینک دولت پاکستان (SBP) کے مطابق، اس وقت ملک میں کارڈز کے ذریعے کی جانے والی مجموعی ادائیگیوں میں کریڈٹ کارڈ سے کی جانے والی ادائیگیوں کا حصہ صرف 3.8 فیصد ہے۔کریڈٹ کارڈز کے کسٹمر کو دی جانے والی حد کو بڑھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کرنے کے SBP کے حالیہ اقدام سے اس میں مزید بہتری کے آثار نمودار ہوئے ہیں۔سلک بینک، ایک بیمہ کنندہ کی حیثیت سے اپنے کارڈ ہولڈرز کو بے مثال سروس اور جدید خصوصیات کی فراہمی کے ذریعے ملک بھر میں کریڈٹ کارڈ جاری کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔اس موقع پر ماسٹرکارڈ کے کنٹری منیجر پاکستان، جناب عطیب طاہر نے کہا کہ "پاکستان میں ہونے والا ڈیجیٹلائیزیشن کا عمل، ادائیگییوں کے طریقہ کار کو مثبت انداز میں تبدیل کررہا ہے اور محفوظ، ہموارنیز متنوع بینکنگ پراڈکٹس کی ضرورت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلک بینک کے ساتھ ہماری شراکت داری سے نہ صرف کارڈ کے استعمال اور الیکٹرانک ادائیگیوں کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے ملک بھر میں لوگوں کومزید آسان، محفوظ اور مؤثرٹرانزیکشنز کی سہولت دستیاب ہوگی۔

ماسٹر کارڈ مؤثر اشتراک کے لیے پر عزم ہے، جس سے ڈیجیٹل معیشت میں جدت اور ادائیگیوں کے انفرااسٹرکچر میں وسعت آئے گی۔ ہم ان تمام امور کو حقیقی بنانے کے لیے سلک بینک کے ساتھ شراکت داری کرنے پر بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -