ایس او ایس ویلج کے بچوں کے لیے زونگ کی جانب سے امداد کی فراہمی

 ایس او ایس ویلج کے بچوں کے لیے زونگ کی جانب سے امداد کی فراہمی

  

لاہور(پ ر)ملک بھر باالخصوص کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور اندرون شہر سیلاب کی تباہ کاریوں جہاں عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا وہیں ایس او ایس ویلج میں رہائش پذیر بے سہارا اور یتیم بچوں کو وسائل کی کمی کے باعث درپیش مسائل کے تدارک کے لیے زونگ فور جی کی جانب سے امدادی سامان فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر زونگ فور جی کے ترجمان کاکہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے باعث جہاں عام شہری اور کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہوا وہیں امدادی اداروں میں مقیم یتیم اور بیسہارا بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا اور ان مشکلات کے تدارک کے لیے زونگ فور جی نے ایس او ایس ویلج کراچی کی سپورٹ کرنیکا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او ایس ویلج میں رہائش پذیر بچوں کے لیے امداد کی فراہمی زونگ فور جی کی جانب سے سماجی اور معاشرتی بہبود کیلیے کمپنی کے عزم کااظہار ہے۔ زونگ کی جانب سے وسائل کی کمی کاشکار بچوں کے لیے امدادی سامان اور کپڑوں کی فراہمی کمپنی کے سماجی بہبود پروگرام کے تحت کی گئی۔ اس ضمن میں زونگ فور جی کے نمائندوں نیایس او ایس ویلج کراچی کا دورہ کیا۔

اور امدادی سامان ایس او ایس ویلج کی منتظم کے حوالے کی گئیں۔

مزید :

کامرس -