نیوسبزی منڈی بجلی گیس پانی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم 

نیوسبزی منڈی بجلی گیس پانی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دور جدید میں جہاں ای کامرس کے زریعے دنیا بھر میں کاروبارمیں وسیع سہولتیں دستیاب ہیں مگر نیو سبزی  منڈی اب بھی بجلی گیس پانی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے منڈی میں صحت وصفائی کا فقدان ہے رات کے وقت چوری وڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئیں ہیں منڈی میں سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کیا جاتا ہے جبکہ سبزی وفروٹ کی ایکسپورٹ کے زریعے کثیر رونیو بھی جنریٹ ہوتا ہے منڈی میں بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر تو موجود ہیں مگر دکانوں پر بجلی دستیاب نہیں ہے پانی نایاب ہے تاجر ٹینکر وں کے زریعے پانی خریدنے پر مجبور ہیں گیس بھی ابھی تک فراہم نہیں کی گئی وزیر اعظم عمران خان امپورٹ میں کمی اور ایکسپورٹ بڑھانا چاہتے ہیں مگر برآمدات میں کلیدی کردار ادا کرنے والی نیو سبزی منڈی کے مسائل پر کبھی بھی کسی نے توجہ نہیں دی ہے اس سلسلے میں کراچی ویجیٹیبل ٹریڈرز ویلفئیر فیڈریشن کے چیئر مین عظیم خان۔صدر حاجی صالح۔جنرل سیکریٹری رؤف تنولی۔نائب صدر حاجی عبدلوحید۔سرپرست محمد علی خواجہ۔سرپرست حاجی شاہ محمد۔عارف تنولی۔حاجی حبیب الرحمان۔بابو یوسف۔باچا گل،راجہ شبیر۔فضل حسین ودیگر نے کہا ہے کہ نیو سبزی منڈی کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں بھاری ٹیکسزکی ادائیگی کے باوجود تاجر مصائب کا شکار ہیں بجلی نہ ہونے کے باعث اسٹوریج سسٹم کی سہولت سے محروم ہیں بھاری نقصان کا سامناہے  

مزید :

صفحہ آخر -