27 ستمبر کو شاہراہِ قائدین پر مارچ ہو گا: حافظ نعیم الرحمن 

      27 ستمبر کو شاہراہِ قائدین پر مارچ ہو گا: حافظ نعیم الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو شاہراہِ قائدین پر تاریخ ساز مارچ کیا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے حقوقِ کراچی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، 1100 ارب روپے کا پیکیج سیاسی شعبدہ بازی اور پوائنٹ اسکورنگ ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم موجودہ سندھ لوکل باڈیز ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی تقریبا 3 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، جسے ڈیڑھ کروڑ ظاہر کیا گیا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں شفاف، آزادانہ اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر اس کا 15سال کا فرانزک آڈٹ کیا جائے۔
 

مزید :

صفحہ آخر -