کراچی کا مسئلہ فنڈز نہیں انتظامی معاملات ہیں،مصطفی کمال

کراچی کا مسئلہ فنڈز نہیں انتظامی معاملات ہیں،مصطفی کمال

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت کو 18 ویں ترمیم پر ملکر بات کرنی چاہیے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، شہر قائد کا مسئلہ فنڈز کی فراہمی نہیں انتظامیہ معاملات ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی والوں کوصوبائی حکومت سے کوئی امیدنہیں ہے، حالیہ اعلانات سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب نے کراچی والوں کے مسائل کو سمجھا، آرمی چیف مصروفیات چھوڑ کر کراچی والوں کیلئے یہاں آئے۔وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کیلیے پیکیج کا اعلان کیا، اب بھی شہر کے لیے کچھ نہ ہوا تو عوام کی مایوسی کہاں پہنچے گی۔سربراہ پی ایس پی نے الگ صوبے کا مطالبہ کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن چھپانے کیلیے صوبہ بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، یہ سلسلہ 6 ماہ اور چلا تو کراچی میں امن و امان کی صورتحال کیا ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -