اسکولوں میں لڑکیوں کے داخلے میں کئی گنا اضافہ ہواہے،شہلا رضا

   اسکولوں میں لڑکیوں کے داخلے میں کئی گنا اضافہ ہواہے،شہلا رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ نے پچھلی دہائیوں میں خواندگی میں مستقل ترقی کی ہے اور اسکولوں میں لڑکیوں کے داخلے میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔  اس کے باوجود، مقامی طور پر، بہت ساری نوجوان آبادی میں خواندگی کی بنیادی صلاحیتوں کو نکھا ر نے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں سندھ حکو مت بھر پو ر اقدا ما ر کر رہی ہے اور سب کو تعلیم کا حق فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔  یہ بات سندھ کی وزیر برائے تر قی نسوا ں  سیدہ شہلا رضا نے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول محکمہ تعلیم سندھ میں منعقدہ 8 ستمبر 2020 کو عالمی یوم خواندگی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہی۔تقریب کا انعقا د لیگل را ئٹس فو ر م نے سیو دی چلڈر ن پا کستا ن اور محکمہ اسکول ایجو کیشن کے اشترا ک سے کیا۔سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ حالیہ COVID-19 بحران نے اسکولوں اور خواندگی کے پروگراموں کو متاثر کیاہے۔ انہوں نے عالمی یوم خواندگی کے 2020 کے موضوع سے اتفاق کیا اور کہا کہ اساتذہ رول ماڈل ہیں اور بچوں کو COVID-19 اور WASH کے بارے میں معلو ما ت دینے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اہمیت کو بہتر بنانے کے لئے اسا تذہ کا کلیدی کردار ہے۔  انہوں نے تقریب کے انعقاد پر ایونٹ کے منتظمین اور معاونین کو سرا ہا اور اس مقصد کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔استقبالیہ پیش کرتے ہوئے، ایل آر ایف کے سی ای او ملک طاہر اقبال نے کہا کہ ایل آر ایف سندھ میں خواندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں حکومت سندھ کے ساتھ کھڑا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ آج تک ایل آر ایف نے COVID-19 اور واش پر سندھ کے 05 اضلاع کراچی، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شکارپور میں 500 گورنمنٹ اسکول اساتذہ کی تربیت کی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایڈوائزر کیریکیو لم  ونگ محکمہ اسکو ل ایجو کیشن سندھ ڈاکٹر فوزیہ خان نے کہا کہ سندھ میں 15 ستمبر 2020 سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کھولنے کی پالیسی مشروط ہے اور سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے مکمل نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر سیکریٹری محکمہ سما جی بہبو د ڈاکٹر محمد نواز شیخ، ڈائریکٹر جنرل سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ڈاکٹر عظیم، ڈاکٹر قمر زمان جمالی، سینئر منیجر ہیلتھ سیو دی چلڈرن پاکستان سیما زاہد، فرمان خان اور ایل آر ایف کے منظور احمد، مہوش حنا، شہانہ اسلام نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -