شیل گلوبل انوویشن پرائز کے لیے شارٹ لسٹ میں شامل 

  شیل گلوبل انوویشن پرائز کے لیے شارٹ لسٹ میں شامل 

  

کراچی (پ ر)پاکستان سے تعلق رکھنے والے تین انٹریپرینیورز کو 2020 شیل لائیووائر ٹاپ ٹین انوویٹرز ایوارڈز (Shell LiveWire Top Ten Innovators Awards)کے لیے 21 فائنلسٹس کی شارٹ لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔لائیووائر ایک عالمی مقابلہ ہے جس کا مقصد ایسے کاروباری اداروں کو سامنے لانا اور اعزازات سے نوازنا ہے جنہوں نے جدت کے میدا ن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ اس مقابلے کے لیے 15 ممالک سے 136 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔اس سال، شیل لائیو وائر مقابلے کا موضوع ”جینے کے زیادہ قابل دنیا کی تخلیق(Creating a More Liveable World)“تھا۔یہ مقابلہ شیل کے اس عزم کا حصہ ہے جس کا مقصدتبدیل ہوتی ہوئی عالمی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے اور اس سال کے ٹاپ ٹین انوویٹرز کے مقابلے میں کووڈ19- (COVID-19) کی پوری وبا کے دوران  انٹریپرینیورز کی مدد کرنا شامل تھا۔ اب تک تبدیلی لانے والے ایسے سولوشنز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے جو وبا کے اثرات سے بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر نمٹنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ونرز اور 2 رنرز اپ کے ناموں کا اعلان انرجی ٹرانزیشن(Energy Transition)، انوائرنمنٹ اینڈ سرکلر اکنامی (Environment & Circular Economy)  اور لوکل پراسپیریٹی (Local Prosperity) کے شعبوں میں کیا جائے گا۔ونرز کو 20,000امریکی ڈالرز جبکہ رنرز اپ میں سے ہر ایک کو 10,000 امریکی ڈالرز دئیے جائیں گے۔اس کے علاوہ، 10,000 امریکی ڈالرز مالیت کا ایک آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ(Outstanding Achievement Award) بھی ایسے ادارے کو دیا جا ئے گا جس نے، مندرجہ بالا شعبوں میں، کووڈ19- سے پیدا ہونے والے سماجی و اقتصادی اثرات سے نمٹنے میں نمایاں حصہ لیا ہو۔تمام ٹاپ ٹین انوویٹرز کو شیل کے عملے کی جانب سے براہ راست مینٹورنگ بھی فراہم کرنے کے ساتھ شیل کے عالمی نیٹ ورک میں وسیع روابط کے ذریعے شامل ہونے اور فائدہ حاصل کرنے کا موقع بھی دیا جا ئے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -