افتخار شالوانی نے ایڈمنسٹریٹر  کراچی کا چارج سنبھال لیا

افتخار شالوانی نے ایڈمنسٹریٹر  کراچی کا چارج سنبھال لیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق سیکرٹری بلدیات افتخار علی شالوانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی(کے ایم سی)کا چارج سنبھال لیاہے۔نئے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شالوانی منگل کی صبح کے ایم سی ہیڈ آفس پہنچے جہاں سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، افتخار شلوانی سیکریٹری بلدیات سندھ تھے۔افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں جو کمشنر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔انہیں کچھ روز قبل ہی کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -