کراچی، ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی کی درخواست مسترد

      کراچی، ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی کی درخواست مسترد

  

کراچی/میرپورخاص(این این آئی)کراچی میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹرماہا کے کیس میں قبرکشائی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔کراچی میں ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں قبر کشائی سے متعلق درخواست پر میر پورخاص کی عدالت کے سیشن جج طارق محمود نے تحریری فیصلہ سنایا۔سیشن جج طارق محمود کی جانب سے دیئے گئے تحریری فیصلے کے مطابق ڈاکٹرماہا کی مبینہ خودکشی کے واقعے کا مقدمہ کراچی کے تھانہ گزری میں درج ہوہیا، ایس ایس پی ساؤتھ نے متعلقہ مجسٹریٹ یا ٹرائل کورٹ سے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا۔سیشن جج طارق محمود کی جانب سے دیئے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا علی کی قبر کشائی کی درخواست منظور نہیں کی جاسکتی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا علی کی مبینہ خودکشی پرپولیس نے عدالت سے قبرکشائی کی اجازت طلب کی تھی، ڈاکٹرماہا علی کی تدفین میرپورخاص کے قریب گاوں گروڑ شریف میں کی گئی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -