کراچی، مسلم آباد میں 2 ملازمائیں گھر کا صفایا کر گئیں 

    کراچی، مسلم آباد میں 2 ملازمائیں گھر کا صفایا کر گئیں 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے تھانے جمشید ٹاؤن کے علاقے مسلم آباد میں نامعلوم 2 گھریلو ملازمائیں گھر کا صفایا کر گئیں۔دونوں ملازمائیں گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات، لاکھوں کی نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور پرائز بانڈ لے کر فرار ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق درخواست گزار نے بتایا کہ مسلم آباد میں اس کے گھر سے دونوں ملازمائیں 210 تولے سونا، نقدی، ڈالر اور پرائز بانڈ لے کر فرار ہوئی ہیں۔متاثرہ افراد نے گھر میں چوری سے متعلق درخواست جمشید کوارٹر تھانے میں جمع کرائی ہے۔درخواست گزار کے مطابق 3 ستمبر کو ہم نے گھر کے کام کے لیے 2 ملازمائیں رکھی تھیں، دونوں سے ہم نے شناختی کارڈ کی کاپی مانگی تھی۔ملازماؤں نے شناختی کارڈ کی کاپی دینے میں ٹال مٹول کی، 3 دن بعد 1 ملازمہ نے میری ماں کو باتوں میں لگایا اور دوسری نے لا کر سے قیمتی سامان چرا لیا۔دونوں ملازمائیں گھر سے ڈالر، نقد رقم، زیورات اور پرائز بانڈ لے کر فرار ہوئی ہیں۔دونوں فرار ملازماؤں کی سی سی ٹی وی سے لی گئی تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں دونوں کے چہرے صاف نظر آ رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -