ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہیلتھ کے دفاتر سٹاف کلب نشتر میں بنانیکا فیصلہ

  ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہیلتھ کے دفاتر سٹاف کلب نشتر میں بنانیکا فیصلہ

  

 ملتان (وقا ئع نگار) ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت ساوتھ پنجاب کے  دفاتر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سٹاف کلب میں بنانے کا فیصلہ۔تزئین و آرائش شروع۔جسکی نگرانی وائس چانسلر خود کر رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے ساوتھ پنجاب کے نئے تعینات ہونے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری زائد اختر زمان اور سیکرٹری صحت اجمل بھٹی کے دفاتر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سٹاف کلب میں بنایا جارہا ہے۔اس بات کا فیصلہ چند روز قبل ایک میٹنگ میں ہوا ہے۔جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کو سونپا گیا ہے۔جو اپنی زیر نگرانی میں دفاتر کی تزہین و آرائش کا کام تیز رفتاری سے مکمل کروا رہے ہیں۔واضح ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت دونوں افسران ملتان آمد کی صورت میں مذکورہ دفاتر میں بیٹھ کر اپنے انتظامیہ امور نمٹائیں گے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -