لڑکی سے بداخلاقی،مقدمہ میں ملوث ملزم کی  ضمانت بعد از گرفتاری خارج، 16ستمبر کو شہادتیں 

  لڑکی سے بداخلاقی،مقدمہ میں ملوث ملزم کی  ضمانت بعد از گرفتاری خارج، 16ستمبر ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) ماڈل کورٹ برائے صنفی تشدد ملتان کے جج  حسن احمد نے لڑکی کو بداخلاقیکا نشانہ بناکر ماں (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج جبکہ ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت 16 ستمبر کو شہادتوں کے لیے گواہوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم کو مقدمہ کے اندراج کے ایک سال گزرنے کے بعد مئی کے مہینے میں میلسی سے گرفتار کیا گیا تھا۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مظفرآباد کے مطابق ماجد عباس نامی شخص نے 11 مئی 2019 کو ملزم بلال کے خلاف ہمشیرہ سونیا بی بی سے زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم بااثر ہے اور ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کرتا رہا ہے، ملزم کیبداخلاقی سے غیر شادی شدہ سونیا بی بی کے بطن سے بیٹی بھی پیدا ہوچکی ہے لیکن با اثر ملزم ایک سال تک آزاد گھومتا رہا اور میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیکر گرفتاری کو ممکن بنایا گیا۔ڈی این اے رپورٹ اور تمام شواہد ملزم کے خلاف ہیں۔تفتیش کے بعد ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے چالان کے بعد فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

شہادتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -