مختلف ممالک میں قائد اعظم محمد علی جناح  کے نام سے منسوب عمارتیں،سڑکیں  ہمارے لئے باعث فخر، ماہر تعلیم حنیف  چوہدری کی اے پی پی سے بات چیت

  مختلف ممالک میں قائد اعظم محمد علی جناح  کے نام سے منسوب عمارتیں،سڑکیں  ...

  

 ملتان  (اے پی پی) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے،ان کے نام سے پاکستان(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

 میں تو بہت سی سڑکیں،عمارتیں،کھیلوں کے میدان،ہسپتال،محلے اورتعلیمی ادارے موجودہیں لیکن قائداعظم جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کے نام سے دنیا کے دیگرممالک میں بھی بہت سی سڑکیں اورعمارتیں موجودہیں۔ترکی کے شہرانقرہ کی ایک سڑک کو قائداعظم سے منسوب کیاگیاہے،اسی طرح تہران میں محمد علی جناح ایکسپریس وے،اردن کے دارالحکومت عمان میں محمد علی جناح سٹریٹ،نیویارک سٹی میں محمد علی جناح وے،شگاگومیں محمد علی جناح وے،سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں محمد علی جناح روڈموجودہیں۔سڑکوں،شاہراہوں اورایکسپریس ویز کے علاوہ کچھ عمارتیں بھی قائداعظم سے منسوب ہیں اوریہ عمارتیں زیادہ تربھارت میں ہیں جہاں قائداعظم نے بہت ساوقت گزارااور قانون دان اورسیاسی رہنماکی حیثیت سے عملی زندگی میں حصہ لیا۔بھارت کے صوبہ اندھراپردیش میں جناح ٹاور،ممبئی میں جناح ہاؤس اوردہلی میں محمد جناح ہاؤس وہ عمارتیں ہیں جوآج بھی قائداعظم کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ برٹش میوزیم میں دنیابھرکی معروف شخصیات کے ساتھ قائداعظم کامجسمہ بھی رکھاگیاہے جوبعدازاں لنکنزان میں منتقل کردیاجائے گاجہاں سے قائداعظم نے بارایٹ لاء کی تعلیم حاصل کی تھی۔معروف مورخ،صحافی اورماہرتعلیم حنیف چوہدری نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھرمیں قائداعظم کو ایک اصول پسند سیاسی رہنما اورقانونی ماہر کے طورپرجاناجاتاہے،مختلف ممالک میں ان سے منسوب شاہراہیں اورعمارتیں ہمارے لئے باعث فخرہیں اوراس بات کاثبوت ہیں۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -