سماجی خدمت کا اعتراف، تھیلسیمیا میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہونیوالے عثمان کیلئے تمغہ امتیاز
میلسی(تحصیل رپورٹر)تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہو کر موت کے منہ(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
میں جانیوالے محمد عثمان مرحوم کو سماجی خدمت کے اعتراف میں صدر پاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی نے تمغہ امتیاز (بعد از وفات) جاری کیا اور یہ اعزاز مرحوم کی والدہ نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر پاکستان سے وصول کیا واضح رہے کہ محمد عثمان مرحوم جس کے دو بہن بھائی اس مرض کا شکار ہو کر وفات پا چکے تھے انہوں نے راؤ محمد تنویر کے ہمراہ مل کر تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے میلسی بلڈ بنک اینڈ تھیلیسیمیا سنٹر کی بنیاد رکھی جہاں اس وقت 180 سے زائد تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں راؤ محمد تنویر نے کہا کہ محمد عثمان مرحوم کو تمغہ امتیاز ملنا میلسی بلڈ بنک اینڈ تھیلیسیمیا سنٹر کیلئے ایک اعزاز ہے۔
اعزاز