ملتان:گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیراہتمام حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی ریلی، دھرنے پر غور
ملتان (سٹی رپورٹر)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)
(ملتان) کے زیراہتمام حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں اور جائز حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں نواں شہر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ، ایپکا کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر قائدین نے واضح اعلان کیا کہ اگر وفاقی و صوبائی حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ سمیت دیگر مسائل حل نہ کئے تو اگلے مرحلے میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ سمیت دیگر محکمہ جات کے ملازمین پنجاب اسمبلی تک لانگ مارچ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے احتجاجی مظاہرے کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین، گرینڈ الائنس پنجاب کے وائس چیئرمین چوہدری مسعود گجر، ایپکا ملتان ڈویژن کے صدر رانا اقبال نون، سید ارشاد حسین نقوی اساتذہ رہنما ملک الطاف حسین، رئیس الدین قریشی نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں مختلف مراکز سے چوہدری خالد سندھو، محمود الحسن، ثناء اللہ دستی،حافظ سلطان محمود،عبد الرزاق، عابد اقبال سحر، مہر اسحاق ہانسلہ، ظفر اقبال بھٹہ، ملک غلام مصطفی، مہر اقبال، جام بشیر، رانا دلشاد، عبد الخالق انصاری، چوہدری نذر گجر، عامر گیلانی، محمد آفاق، عبد الستار گاڈی، فیصل زمان،آغا ممتاز، ملک عرفان، حفیظ الرحمن، مہر عمر حیات،فاروق لنگاہ،سلیم اختر فانی، چوہدری اکرم گجر، ندیم پاشا، اجمل شاکر ہراج، مخدوم اظہر حسین گیلانی، روشن لال، قیصر عباس، ملک عمران یوسف، جنید شاہ، ذیشان بلوچ، حافظ اشرف، محمد رفیق، قاری محمد طارق،محمد رفیق غوری، آصف نعیم، اشفاق احمد، ملک منیر روانی، بشیر اعجاز، عابد حسین، محمد صادق، چوہدری عبد السلام، محمد الیاس،آغا ممتاز حسین،محمد ارشد طاہر، رانا اسفند سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پی ٹی یو کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہیں تین سو فی صد تک بڑھا دئی گئیں مگر غریب ملازمین کی تنخواہوں میں دس فی صد اضافہ بھی نہیں ہو سکا جو آج بمشکل گزر اوقات کرنے پر مجبور ہیں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یوٹیلیٹی، پروفیشنل، ایگزیکٹو ہاؤس، ریکوزیشن اور دیگر الاؤنسز بلاتفریق دیئے جائیں۔
احتجاج