بہاولپور: بیکریوں میں استعمال ہونیوالے ڈیڑھ لاکھ گندے انڈے برآمد

  بہاولپور: بیکریوں میں استعمال ہونیوالے ڈیڑھ لاکھ گندے انڈے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت مختلف شہروں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دوران چیکنگ 30 یونٹس سربمہر کردئیے‘بہاولپورمیں بیکریوں میں استعمال ہونیوالے ڈیڑھ لاکھ گندے انڈے برآمدکرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے بہاولپور میں کولڈ (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
سٹوریج پر کاروائی کی۔دوران کاروائی کولڈ سٹور سے ہیچری سے مسترد شدہ ڈیڑھ لاکھ خراب انڈے برآمد کرلیے۔ضبط شدہ خراب انڈوں کو جنوبی پنجاب میں بیکریوں میں خوراک کی تیاری کیلیے بھیجا جانا تھا۔اس کے علاوہ خانیوال میں کارروائی کرتے ہوئے ساجد ملک پوائنٹ کو خشک دودھ اور بناسپتی گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے پرسیل کردیاگیا۔ملتان سے احمد سوہن حلوہ،وہاڑی سے خالد سپائسزیونٹ،التوحید سوڈاواٹر کو مس برانڈنگ کرنے پرسربمہر کیا گیا۔ملتان سے حافظ وسیم پان شاپ،آصف پان شاپ، گٹکا فروشی اور وہاڑی سے المدینہ کریانہ ایکسپائرڈاشیاء کی فروخت پر سیل کیے گئے۔خانیوال میں ملک بنیامین ڈیری سنٹر،لودھراں سے وسیم سوڈاواٹر صفائی کے ناقص انتظامات اور مصنوعی مٹھاس کے استعمال پر سربمہر کیے گئے۔ملتان سے معیارشیریں، ماشاء  اللہ ڈرنک کارنر، لاثانی دیگ گھر، واحد داتا پولٹری شاپ، لودھراں سے ہمدم سوئیٹس، خانیوال سے بسم اللہ مارٹ اور وہاڑی سے سٹوڈنٹ شوارما کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کیاگیا۔رحیم یارخان سے کرم فوڈزاور راجپوت فوڈز کچاپاپڑ کی تیاری میں بلیچ، کھار، امونیم اورنوشادر کے استعمال پر سیل کیے گئے۔بہاولپور میں انمول سوئیٹس، خلیل کلیار سوئیٹس، بہاولنگر سے ایان بیکری، داتا سوئیٹس کو حشرات زدہ مٹھائی فروخت کرنے پر سربمہر کیاگیا۔ ڈی جی خان میں سدابہار بیکری، راجن پور میں شاکر بیکری، علی سوئیٹس، پاکیزہ بیکری،لیہ میں المدینہ کریانہ سٹور اور اکمل سپر سٹور کر کو خورا ک کی فراہمی کے لیے اخبار کااستعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیاگیا۔مزیدبراں ملتان میں 179،ساہیوال73،بہاولپور میں 64اور ڈی جی خان میں 111فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ملتان میں 26، ساہیوال میں 11، بہاولپورمیں 07اور ڈی جی خان میں 15فوڈ یونٹس کو 462,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 
برآمد