شہری پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ، آج کیس کی سماعت
ملتان (خصو صی رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان کے جج محمد عاشق نے تیزاب پھینک (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
کر شہری کو جھلسانے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت آج 9 ستمبر کے لیے مقرر کی ہے چونکہ ملزم کے وکیل سید اطہر حسن بخاری کیس کی پیروی کے لیے سپریم کورٹ گئے ہوئے تھے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد حسین نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ ساہوکا ضلع وہاڑی نے یکم اگست کو مقدمہ درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے محمد افضل نامی شخص پر تیزاب پھینک دیا چونکہ مدعی نے ملزم کی بیوی کو قبل ازیں زیادتی کی خاطر اغواء کیا تھا اور اسی رنجش پر اب ملزم نے مدعی کو جھلسایا ہے جبکہ وہ بے قصور ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
سماعت