محکمہ صحت، شعبہ اکاؤنٹس میں غیر متعلقہ افراد  کا رش،معلومات ادھر ادھر ہونیکا انکشاف

  محکمہ صحت، شعبہ اکاؤنٹس میں غیر متعلقہ افراد  کا رش،معلومات ادھر ادھر ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)محکمہ صحت ملتان انتظامیہ کی نا اہلی۔شعبہ اکاونٹس میں غیر متعلقہ افراد کا ہجوم بڑھ گیا۔نوکری سے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

ریٹائرمنٹ لینے والا سابق کلرک جاوید اور  کیشئر انجم نذیر آپس میں دفتری" راز و نیاز " کی گفتگو شیئر کرنے لگے ہیں۔جبکہ انجم نذیر کیشئر کے بارے میں اپنے بھائی کی فرموں کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے کی شکایت بھی سامنے آئی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے محکمہ صحت ملتان انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے شعبہ اکاونٹس میں کیشئر انجم نذیر کے پاس سابق ریٹائرڈ کلرک جاوید کا آنا جانا لگا ہوا ہے۔جہاں دفتر کی اہم معلومات ایک دوسرے کو خفیہ طریقے سے فراہم کیں جاتیں ہیں۔بتایا جارہا ہے انجم نذیر کیشئر شعبہ اکاونٹس سے مختلف بلوں کو پاس کروانے کے مد میں لاکھوں روپے کمیشن وصول کر رہا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ کیشئر  نے اپنے بھائی کے نام پر فرمیں بھی بنائی ہوئیں ہیں۔جن کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے فائدہ پہنچ رہا ہے۔ان فرموں نے محکمہ صحت ملتان  کے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتالوں کے انتظامی افسروں  سے ملکر مالی فائدہ اٹھایا ہے۔محکمہ صحت حکام کے مطابق انجم نذیر کیشئر کے کمرے میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی اور بھائی کی فرموں کو فایدہ پہنچانے کا پتہ نہیں ہے۔شکایت سامنے آنے پر ضرور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -