بچہْ چوک،تین ڈاکو شہری سے نقدی، موبائل، موٹر سائیکل چھین کر فرار

        بچہْ چوک،تین ڈاکو شہری سے نقدی، موبائل، موٹر سائیکل چھین کر فرار

  

 ملتان (وقا ئع نگار)چوری اور ڑکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کیسامان اور نقدی سے محروم ہو گئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ بچہ چوک پر تین نا معلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر مبشر سے نقدی،موبائل اور مو ٹرسائیکل چھین لیا۔گرین کالونی چوک(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تاجن بی بی سے پرس چھین لیا جس میں نقدی و زیورات مالیت 1 لاکھ روپے تھے۔کریم ٹاون سے ثاقب،شان چوک سے راحیل،ای بلاک شاہ رکن عالم سے ظفر کی مو ٹرسائکلیں چوری ہو گئیں۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ خانیوال روڈ پر نا معلوم افراد نے فوڈ پانڈا ملازم سے اسلحہ کے زور پر نقدی،موٹرسائیکل  و دستاویزات چھین لیں۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ وحدت کالونی میں نا معلوم افراد نے آصف کی اہلیہ سے پرس چھین لیا جس میں نقدی و زیوارات تھے۔دولت گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے عابد سے مو ٹرسائیکل چھین لیا۔نواں شہر چوک پر نامعلوم افراد نے حسیب کی جیب سے مو بائل فون نکال لیا۔تھانہ کینٹ کے علاقہ قاسم بیلہ میں نا معلوم افراد نے ساجد سے مو ٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔ممتاز آباد میں عمران کے پیٹرول پمپ سے ڈیڑھ لاکھ ما لیت کا پیٹر انجن چوری ہو گیا۔تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ موضع کر موں والی میں نا معلوم افراد شاہد کے گھر سے ایک لاکھ 70 ہزار ما لیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں نامعلوم افراد عبدالرحمن کے بھانے سے 3 لاکھ مالیت کے جانور چرا کر لے گئے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -