مختلف شہروں میں حادثے، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  مختلف شہروں میں حادثے، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرائے سدھو، لودھراں، رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی،نمائندگان پاکستان، بیورو رپورٹ)  اڈا دین پور کے قریب موٹر دو موٹر سائیکل ٹکرا گئے موٹر سائیکل سے گرے ایک شخص کو ٹرالر نے کچل دیا  دو زخمی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام نواحی اڈا دین پور کے قریب دو تیز رفتار(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے موٹر سائیکل پر سوار افراد گرگئے پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے ان میں سے ایک کوکچل دیا دو زخمی ہوگئے ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جانبحقنوجوان کی شناخت شاکر عباس نوناری کے نام سے ہوئی۔ٹرالر ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملتان روڈ اڈا شہنال کے قریب ویگن ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی  ملتان روڈ اڈا شہنال کے قریب ویگن الٹ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی  ریسکیو ٹیم نے آپریشن کر کرے زخمیوں کو باہر نکالا حادثہ کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ زخمی ھوئے ریسکیو ٹیم نے 2 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضلعی ھسپتال منتقل کر دیاجبکہ 2 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں زور دار تصادم، 45سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز میانوالی قریشیاں کی رہائشی 45سالہ آمنہ بی بی اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے دھماکے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 45 سالہ آمنہ شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آمنہ بی بی طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑ گئی، ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔ 
حادثات