بہاولپور:ٹیل والا سے ہیڈ راجکاں تک  درختوں کا صفایا، جنگلات آفیسرز مالا مال

بہاولپور:ٹیل والا سے ہیڈ راجکاں تک  درختوں کا صفایا، جنگلات آفیسرز مالا مال

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف کنزویٹر جنگلات کی مبینہ آشیرباد  سے رینج آفیسر نے بلاک آفیسر اورفاریسٹ گارڈز (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

کے ذریعے درختوں کاقتل عام شروع کرادیاتھوڑے ہی عرصہ میں سینکڑوں درخت غائب کرادیئے گئے تفصیل کے مطابق چیف کنزرویٹر جنگلات رانامحمود کی مبینہ آشیرباد کے باعث رینج آفیسر یزمان محمدعباس نے سرسبزدرختوں کاقتل عام شروع کررکھاہے ٹیل والاسے ہیڈراجکاں تک کے علاقہ میں تعینات فاریسٹ گارڈ محمدجہانگیرکے ذریعے ٹمبرچوری کراتاہے بتایاگیاہے کہ رات کی تاریکی میں ٹمبرمافیاقیمتی درخت کاٹ کرغائب کردیتے ہیں اوردوسرے روز کسی بھی لکڑی چورکیخلا ف فرضی ڈیمج رپورٹ کاٹ کرکاروائی پوری کرلی جاتی ہے یہ بھی بتایاگیاہے کہ رینج آفیسر محمدعباس نے نرسری اورپودے لگوانے کیلئے عارضی بیلداروں کامسٹرول رجسٹرپر بوگس اندراج کیاچندافراد سے کام کرواکردرجنوں عارضی بیلداروں کے نام پرلاکھوں روپے سرکاری خزانے سے نکلوائے گئے ان کے دستخط اورانگوٹھے بھی جعلی لگائے جاتے ہیں ذرائع نے بتایاکہ رینج آفیسرمحمدعباس اس سے قبل رحیم یارخان ضلع میں بلاک آفیسر تعینات رہاہے وہاں پرکروڑوں روپے کانقصان کرایاشہری کی درخواست پرنیب میں کاروائی جاری تھی کہ چیف کنزرویٹر جنگلات ملتان نے اسے ترقی دے کررینج آفیسر تعینات کردیاہے ذرائع کاکہناہے کہ نہرڈیزرٹ برانچ کے کناروں سے سینکڑوں درخت غائب ہوچکے ہیں   اس سلسلہ میں رینج آفیسر محمدعباس نے اپنے خلاف الزامات سنتے ہی فون بندکردیاجبکہ چیف کنزرویٹر کاموبائل بھی بندتھاشہریوں نے رینج آفیسرمحمدعباس کوفوری معطل کرکے علاقہ کے نقصان کاتخمینہ لگاکرکاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔

مالا مال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -