احتساب عدالت، واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ  سوسائٹی میں بے ضابطگیاں کیس کی  آج سماعت، ڈی جی نیب بھی طلب

      احتساب عدالت، واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ  سوسائٹی میں بے ضابطگیاں کیس کی  آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر) جج احتساب عدالت ملتان نے واپڈا ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں اور ملزمان (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
کو فائدہ پہنچانے کے کیس میں ڈی جی نیب کو پیش ہونے کی مزید ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت آج کے لیے مقرر کی ہے۔ نیب پراسیکوٹر احمد رضا نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔قبل ازیں احتساب عدالت کی جانب ڈی جی نیب عتیق الرحمن کو جواب سمیت گزشتہ روز عدالت پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔فاضل عدالت نے ڈی جی نیب ملتان کو عدالتی اختیارات غیرقانونی طور پر استعمال کرنے کے حوالے سے طلب کر رکھا تھا۔ڈی جی نیب ملتان پر واپڈا ٹاؤن میں ملزمان کو کروڑوں کے مفاد پہنچانے کا بھی الزام ہے۔ ڈی جی نیب عتیق الرحمن نے ملزمان پر پلاٹوں کی خریدو فروخت روکنے کے کاشن لگائے۔ ڈی جی نیب نے غیرقانونی طور پر عدالتی اختیارات کا استعمال کرکے کاشن ختم کیا۔ ڈی جی نیب نے ریکوریاں وصول کیں نہ ہی فوجداری کیس میں پیش رفت کی۔
طلب