رحیم یارخان:معروف کمپنی کے برطرف  ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

رحیم یارخان:معروف کمپنی کے برطرف  ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان )معروف کمپنی کے برطرف ملازمین  نے احتجاجی مظاہرہ کیافیکٹری کے غیرقانونی(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 اور جبری برطرف مزدوروں نے ایم آرڈی ڈبلیو اور پی ٹی یوڈی سی انقلابی ورکرکے زیر اہتمام   گیٹ کے سامنے بحالی کے لیے احتجاج کیا اس موقع پر پی ٹی یوڈی سی کے رہنما حیدرچغتائی رئیس طارق ایم آرڈی ڈبلیو  کے صدر ملک ندیم،سجاد شاہ،سمیع بلوچ،صبور خان آئی ڈبیلویویوکے طاہر نور جمال نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا برطرف مزدوروں کو بحال کر کے مستقل کیا جائے اور ان کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں انہوں نے سی بی اے یونین رحیمیارخان انتظامیہ ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ برطرف مزدوروں کو نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اور تمام برطرف مزدوروں کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
مظاہرہ