کالے یرقان سے متاثرہ  35سالہ شخص جاں بحق

کالے یرقان سے متاثرہ  35سالہ شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)رحیم یارخان اور اسکے نواحی علاقوں میں (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
کالا یرقان کے باعث اموات کا سلسلہ جاری، 35 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ تین خواتین سمیت مزید 7متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق  ظاہر پیر رہائشی محمد لقمان کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں محمد لقمان طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑ گیا۔ اسی طرح مزید 3 خواتین سمیت 7 افراد جن میں گلشن اقبال کے رہائشی 68 سالہ سوجا مزاری، میانوالی قریشی کی رہائشی 45سالہ صغراں بی بی، چوک بہادر پور کے رہائشی 70سالہ محمد بخش، خانپور کے رہائشی 55سالہ خادم حسین، قذافی کالونی کی رہائشی 55سالہ شمشاد بی بی، ڈہرکی سندھ کی رہائشی 65 سالہ صاحب مائی اور صادق آباد کے رہائشی 60 سالہ افتخار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 
جاں بحق