بلدیاتی الیکشن کا اعلان، ڈیروں پر دوبارہ رونقیں،رابطہ مہم تیز
باگڑسرگانہ(نمائندہ پاکستان)پنجاب حکومت کے دسمبرمیں بلدیاتی الیکشن کرانے کے اعلان کیساتھ ہی امیدواروں کے ڈیرے آباد ہونے لگے تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جیسے ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کااعلان کیاگیا بندڈیروں کے دروازے(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
کھل گئے اور ایک بارپھر رونقیں آباد ہوناشروع ہوگئیں کچھ امیدواروں نے توباقاعدہ اپنی کمپین کاآغاز کردیا مگر کچھ لوگ ابھی گومگو میں ہیں کہ آیایہ صرف اعلان تک ہی محدودرہے گایاواقع الیکشن ہونے جا رہے ہیں بعض امیدوا روں کا کہناتھا کہ جب تک حتمی حلقہ بندیوں کی فہرستیں آویزاں نہیں ہوتیں کمپین ممکن نہیں البتہ اس اعلان کاایک فائدہ عوام کو ضرور ہوا ہے کہ عرصہ دارز سے بند فون نمبر کھلنا شروع ہوگئے ہیں یہ وہ نمبر تھے جوطویل عرصے سے بند ملتے تھے اور لوگوں نے ڈیلیٹ کردیئے تھے یاپھر بھول چکے تھے بہرحال الیکشن کاطبل بج چکاہے کئی نئے اورپرانے چہرے میدان میں اترنے کے لیے پر تول رہے ہیں الیکشن لڑنا ہرایک کاجمہوری حق ہے مگر اس بار جیت صرف ایسے امیدواروں کے حصے میں آ ئے گی جوحلقہ کے لوگوں سے رابطوں میں رہے اورکارکردگی میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ایساممکن ہی نہیں کہ کئی سال سکرین سے غائب رہے اور آج امیدواربن کرسامنے آجائیں گے جبکہ پرانے اورماہرکھیلاڑی اسے مشکل ترین الیکشن قرار دے رہے ہیں۔
الیکشن