میلسی،یونیورسٹی کیمپس سمیت اعلیٰ تعلیم کے ادارے منظور کرائیں گے، جہانزیب کھچی

  میلسی،یونیورسٹی کیمپس سمیت اعلیٰ تعلیم کے ادارے منظور کرائیں گے، جہانزیب ...

  

 میلسی(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے کو اہمیت دیتے ہوئے نہ صرف فنڈز میں اضافہ کیا بلکہ ان شعبوں کیلئے تمام درکار وسائل مہیا کیئے حکومت نے 15 ستمبر سے بتدریج تعلیمی(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہو گا اور سکول جانیوالے بچوں کیلئے احتیاطی تدابیر یقینی بنانا ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن میلسی کے سینئر رہنماء مہر عبد المجید ایڈووکیٹ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میلسی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ان کی جدوجہد جاری ہے اور میلسی کیلئے میڈیکل کالج کے قیام کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے امید ہے کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اپنے دورہ میلسی کے دوران اس منصوبے سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے وہاڑی اور بوریوالہ کے نوجوانوں کیلئے یونیورسٹی کیمپس کی صورت میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہیں لیکن میلسی کے طلبہ و طالبات کو مشکلات درپیش ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری کوشش ہے میلسی میں بھی یونیورسٹی کیمپس سمیت اعلیٰ تعلیم کے ادارے منظور کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ میلسی لنک کینال سے علاقے کے کسانوں کیلئے نئے مائنر کی تعمیر سابقہ حکمرانوں کا وعدہ تھا اور اس سلسلے میں علاقے کے کاشتکاروں کو جھوٹی تسلی دینے کیلئے سنگ بنیاد کے ڈھول بھی بجائے گئے تا ہم عملی طور پر کچھ نہ ہوا ہم کاشتکاروں کے اس مسئلے پر بھی آواز اٹھائیں گے اس موقع پر محمد عالمگیر خان کھچی، محمد علی رضا خان کھچی، محمد جاوید خان جوئیہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -