اینٹی کرپشن ٹیم کا تحصیل کونسل کے دفتر پر چھاپہ، کلرک رشوت لیتے گرفتار

  اینٹی کرپشن ٹیم کا تحصیل کونسل کے دفتر پر چھاپہ، کلرک رشوت لیتے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان کے حکم پر سی او اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے تحصیل کونسل کے دفتر میں چھاپہ، اوکٹرائے کلرک چالان بنانے کی مد میں رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار، رشوت کی رقم 98سو روپے نشان زدہ نوٹ مجسٹریٹ کی موجودگی میں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا،اس بارے تفصیل کے مطابق چک نمبر 544ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد سلیم نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
غازیخان حافظ سارق احمد کو کواطلاع دی کہ تحصیل کونسل کے اوکٹرائے کلرک طارق نے چالان بنانے کی مد میں 10ہزار روپے رشوت وصول کی، محمد سلیم کی رپورٹ پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ سارق احمد کے حکم پرسی او اینٹی کرپشن مظفرگڑھ ملک خالد بلال نے تحصیل کونسل میں ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ کوٹ ادو فیاض احمد ساجھرہ کی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم طارق کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،ملزم سے رشوت کی رقم نشان زدہ نوٹ 98 سو روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گرفتار