جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر حملہ، مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات ختم

      جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر حملہ، مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات ختم

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان کے جج مسعود ارشد نے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب کے ڈیرے پر فائرنگ کرنے کے مقدمہ(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 میں دہشتگردی کی دفعات ختم کردی ہے دریں اثناء علاقہ مجسٹریٹ نے کیس میں گرفتار 7 ملزمان کا تین تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے مزید برآں کیس میں نامزد 6 ملزمان کی  عبوری ضمانت کی درخواستیں بھی آئندہ سماعت 14 ستمبر کو متعلقہ عدالت منتقل کردی جائیں گی۔ قبل ازیں شاہ رکن عالم پولیس نے ملزمان محمد امجد عرف بھولا، محمد حسن، رضا علی، محمد عباس، محمد عدنان، محمد امین اور محمد ساجد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے واقعے پر دہشت گردی کی دفعات لاگو نہ ہونے کی بنیاد پر دفعہ کو ختم کرتے ہوئے ملزمان کو متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ملزمان کو پولیس نفری کے ہمراہ کچہری لایا گیا جہاں علاقہ مجسٹریٹ نے ملزمان کا تین روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے خلاف بہرام خان نے درخواست دی تھی کہ ایم پی اے و معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کے پاس بطور ملازم ڈیوٹی کرتا ہوں یکم ستمبر کی رات انکی رہائشگاہ پر موجود تھا کہ حلقہ کے معززین ان سے ملنے کی غرض سے ا?ئے اسی اثنا میں ملزمان ا?صف عرف اچھا ڈان،شہزاد عرف یاڈی، نثار، امجد عرف بھولا، شاہد، اسد،جنید اور سلمان سمیت دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح ا?گئے جہنوں نے کہا کہ ا?ج یہاں سے کوئی بھی بچ کے نہیں جائے گا۔ کوٹھی کو گھیرے میں لیکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،کوٹھی کے اندر موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور کوٹھی کے دروازوں پر فائر لگے اور ملزمان دہشت پھیلاتے ہوئے اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے، فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک جام ہوگئی، وجہ عناد یہ ہے کہ ایم پی اے جاوید اختر ان بھتہ خوروں اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سرپرستی نہیں کرتے اسی رنج کی بنیاد پر ملزمان نے باہمی صلاح مشورہ ہوکر خوف پھیلانے کے لئے فائرنگ کی،پولیس نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی جس پر 6 ملزمان شاہد، اسد، ناصر، شہزاد، جنید اور سلمان نے عبوری ضمانت بھی حاصل کررکھی ہے۔

دفعات ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -