دربار حضرت بہاء الدین زکریاپر قائم سہولت ڈیسک ویران، کنٹرول روم قائم بند
ملتان (سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف کی لاپرواہی اور بد انتظامی سامنے ا گئی، درگاہ حضرت بہاء الدین زکریا پر قائم ”زائرین اور غیر ملکیوں کے لئے سہولت ڈیسک“ ویران جبکہ کنٹرول روم کو تالے لگ گئے۔ درگاہ پر چھ سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے نصب ہیں جنہیں مانیٹر کرنے کے لئے درگاہ کے احاطے میں تعمیر ایک کمرے میں کنٹرول روم قائم ہے مگر مانیٹرنگ کے لئے وہاں (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
کوئی اہلکار تعینات نہیں ہے، کمرے کو تالا لگا رہتا ہے۔ دوسری جانب زائرین کے لئے قائم سہولت ڈیسک پر کوئی اہلکار تعینات نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ برصغیر کے روحانی پیشواء حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے781ویں عرس کی تقریبات رواں ماہ 24 ستمبر سے26 ستمبر تک درگاہ عالیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں منعقد ہوں گی۔ تین روز تک جاری رہنے والی تقریبات کی صدارت وزیر خارجہ پاکستان و درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے ملک کے کونے کونے سے ا?نیوالے زائرین کے لئے مثالی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، زائرین کی رہائش کے انتظامات، ٹریفک رواں رکھنے کے لئے متبادل ٹریفک پلان تشکیل دینے، عرس کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے جنریٹر کے اسٹینڈبائی انتظامات، قلعہ کہنہ قاسم باغ پر خصوصی میڈیکل کیمپ لگانے، زائرین کی رہائش گاہوں میں ڈینگی کا سپرے کرنے اور دیگر انتظامات کے لئے متعلقہ محکموں کو لیٹر جاری کر دئیے گئے ہیں۔
بند