ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ محمد فیصل رانا  کا پولس خدمت مرکز،تھانہ  صدر کا دورہ، افسروں کو ہدایات

    ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ محمد فیصل رانا  کا پولس خدمت مرکز،تھانہ  صدر کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان   محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ پولیس کے خدمت مراکز کی کارکردگی نے پولیس فورس کا عوام کے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
 سامنے مثبت چہرہ پیش کیا ہے خدمت مراکز کو اپنی کارکردگی کو مذید بڑھانا ہو گا،خدمت مراکز حقیقت میں عملی طور پر عوامی خدمت کے مراکز بن جائیں تو پولیس اور عوام کے مابین پائی جانے والی خلیج کافی حد تک کم ہو سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس خدمت مرکزکے دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت بننے والے خدمت مراکز اس وقت عوام کی مشکلات کم کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو رہے ہیں عوام کے وہ کام جو خدمت مراکز کے فنگشنل ہونے سے قبل پولیس دفاتر میں لٹکے رہتے تھے عوام کو اپنی کاموں کے لئے دفاتر کا بار بار چکر لگانا پڑتا تھا لیکن خدمت مراکز نے ون ونڈو آپریشن کے تحت عوام کی مشکلات کو کافی حد تک کم کر دیا ہے،ہمیں ان مراکز کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے یہاں پر مذید سہولیات دینا ہوں گی انہوں نے کہا کہ رینج کے چاروں اضلاع میں پولیس خدمت مراکز میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جو قابل عمل سفارشات میرے پاس آئیں گے انہیں فوری طور پر حل کیا جائے گا،دریں اثناء آر پی او فیصل رانا نے تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان کا بھی دورہ کیا انہوں نے تھانہ کی حوالات سمیت اس کے ریکارڈ کو چیک کیا،آر پی او نے پولیس افسران کو متنبہ کیا کہ وہ عملی طور پر تھانوں کو شرفاء کے لئے دارا لامان اور قانون شکنوں کے لئے دار الحساب دیکھنا چاہتے ہیں فیصل رانا نے کہا کہ تھانوں میں کسی شخص کی بھی غیر قانونی حراست ناقابل برداشت ہے جس تھانے میں غیر قانونی حراست کی شکائت ثابت ہو گی وہاں کے ایس ایچ او سمیت دیگر ذمہ داران کو پولیس قواعدو ضوابط کے مطابق سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہدایات