مشیر زراعت عبدالحی دستی کی وزیراعلیٰ  سے ملاقات، موسیٰ پاک کا روٹ  ڈیرہ غازیخان تک بڑھانے کی تجویز

  مشیر زراعت عبدالحی دستی کی وزیراعلیٰ  سے ملاقات، موسیٰ پاک کا روٹ  ڈیرہ ...

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کے مشیر زراعت سردار عبد الحئی دستی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے بعد مظفرگڑھ پہنچ کر بتایا ھے کہ انھوں نے وزیر اعلی پنجاب (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

کو ملتان سے لاھور چلنے والی موسی پاک ٹرین کا روٹ براستہ مظفرگڑھ  ڈیرہ غازیخان تک بڑھانے کی تجویز پیش کی جس پر وزیر اعلی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو فون کرکے ان کی تجویز سے آگاہ کیا انھوں نے بتایا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ان کی تجویز سے اتفاق کرتے ھوئے اس پر جلد عمل کرنے کی یقین دھانی کرائی ھے انھوں نے بتایا کہ موسی پاک ٹرین کا روٹ ڈیرہ غازیخان تک بڑھنے سے مظفرگڑھ اور مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو اور مظفرگڑھ ضلع کے علاقوں محمود کوٹ،دائرہ دین پناہ اور سنانواں کے ھزاروں شہریوں کو سستے،آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

تجویز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -