راجن پور:کالا یرقان سمیت کئی بیماریاں بے قابو، روزانہ ہلاکتیں 

  راجن پور:کالا یرقان سمیت کئی بیماریاں بے قابو، روزانہ ہلاکتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار)  راجن پور۔ جام پور۔ داجل۔ کوٹلہ دیوان۔ ہڑند۔ تل شمالی سمیت دیگر علاقوں میں صاف پانی نہ ہونے سے کالے یرقان کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی ہلاکتیں معمول بن گئیں وہزار دس کے سیلاب کے بعد راجن پور۔ جام پور۔ کوٹلہ دیوان۔ کوٹلہ مغلان(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
۔تل شمالی۔عظمت والا۔ برڑے والا۔ ہڑند۔ ٹبی لنڈان۔ تتاروالا۔ ہیرو۔ برخردار پورہ سمیت دیگر علاقوں میں بین الاقوامی ادارے کی سروے   رپورٹ کے مطابق 75فی صد پانی ناکارہ ہے۔ جس سے ان علاقوں میں کالا یرقان۔ٹی بی۔ کلہڑ۔ شوگر ودیگر بیماریوں نے وبائی شکل اختیار کر لی۔ علاقہ پچادھ  ہڑند۔ تل شمالی۔ برڑے والا۔ عظمت والا۔ محب شاہ۔ جہانیگر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کالا یرقان تیزی سے پھیل رہا ہے۔الفلاح سماجی تنظیم کے سروے کیمطابق ہردوسرا شخص کالا یرقان کی بیماری میں مبتلا ہے۔ ویکسین مہنگی ہونے کے علاوہ ٹیسٹ بھی دس ہزار سے کم نہیں ہوتے لوگوں کے پاس سکت نہ ہو نے سے علاج نہ کرانے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔شہریوں عبدالکریم۔ حنیف خان۔ جمال نے وزیر اعلی پنجاب ڈپٹی کمشنر۔ سی ای او ہیلتھ راجن پور سے سروے کراتے ہوئے ویکسی نیشن کراکے ویکسین لگا کرکے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضع رہے دوہزار چودہ میں محکمہ صحت نے ان علاقوں میں فری ویکسی نیشن کرکے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی تھیں اور راجن پور میں سابق وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر۔ کے۔ پی ایل ار ہسپتال بھی قائم کیا گیا تھا۔ 
ہلاکتیں