ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹنے سے انتظامیہ،پولیس کی دوڑیں 

  ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹنے سے انتظامیہ،پولیس کی دوڑیں 

  

 نورپورنورنگا (نامہ نگار)کراچی سے لاہور کی طرف جانے والاڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر مسافر خانہ کے قریب ڈرائیور کی غفلت  کی وجہ سے الٹ گیا،ریسکیو1122،موٹرویو(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

مقامی پولیس نے اے سی صدروڈی ایس پی موٹر وے کی نگرانی میں بروقت امدادی کاروائی کرکے علاقہ کو بڑے سانحہ سے بچا لیا تفصیل کے مطابق کراچی سے لاہور کی طرف جانیوالا50ہزار لیٹر ڈیزل سے بھراآئل ٹینکرصبح صبح مسافر خانہ کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب الٹ گیا,موٹروے احکام کے مطابق انہیں صبح 5 بجے کے قریب ایک کال موصول ہوئی کہ ایک آئل ٹینکر جس میں 50 ہزار لیٹر ڈیزل موجود ہے مسافر خانہ کے قریب الٹ گیا ہے.جس میں کسی قسم کا جانی نقصان تو نہیں  ہوامگر کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے،جس پر ہم فوراً موقع پر پہنچے اور ریسکیو 1122اور دیگر اداروں کو اطلاع دے کر متاثرہ ایریا کو کورڈ کرلیا،پولیس تھانہ مسافر خانہ اور ریسکیو 1122نیاے سی صدر دلاور خان،اور ڈی ایس پی موٹر وے ایوب خان لودھی کی نگرانی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں کرین کے ذریعے آئل ٹینکر کو کھڑا کرکے منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا.اور روڈ عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے،اداروں کی بروقت کاروائی سے علاقہ کسی بڑے سانحہ سے بچ گیا ہے۔

آئل ٹینکر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -