نشتر ہسپتال،کرونا میں مبتلا مریضوں کی  تعداد6رہ گئی،3افراد وینٹی لیٹر پر منتقل

  نشتر ہسپتال،کرونا میں مبتلا مریضوں کی  تعداد6رہ گئی،3افراد وینٹی لیٹر پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
دوران  کورونا وائرس میں مبتلا کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔اموات کی مجموعی تعداد 169 ہیواضح رہے نشتر ہسپتال میں زیر علاج  کورونا میں  مبتلا  مریضوں کی تعداد 6 رہ گئی ہے،03 مریضوں کا  وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے۔جبکہ شبہ میں 14مریض زیر علاج ہیں۔ جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 1782 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 609 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اسی طرح رواں سال نشتر ہسپتال کی لیبارٹری میں 21 ہزار 806 افراد کے نمونوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 886 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔
کرونا