شوہر نے بیوی مار ڈالی، مختلف واقعات میں 3افراد قتل

  شوہر نے بیوی مار ڈالی، مختلف واقعات میں 3افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان، سرائے سدھو،  رحیم یارخان،مظفر گڑھ(وقائع نگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)  تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
 جاں بحق ہوگیا۔مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں بکر منڈی کے قریب  بستی ملوک کا رہائشی شخص غلام عباس جا رہا تھا۔اسی اثناء  میں دو نامعلوم افراد آگئے۔جہنوں نے آتے ہی اس پر فائرنگ شروع کردی۔جس کے نتیجے میں مذکورہ شہری موقع پر جاں بحق ہوگیا۔اطلاع پاکر مقامی پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں آگئی۔جہنوں نے لاش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال برائے پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی۔اور ضروری قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق شہری کے قتل کی اصل وجوہات سامنے نہیں آئیں۔جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا غیرت کے نام  پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جانبحق ہوگئی گذشتہ روز نواحی موضع فرید میں قیصر نے اپنے دو ساتھیوں سمیت غیرت کے نام پر  اپنی بیوی شبانہ بی بی پر فائرنگ کردی جس سے وہ  موقع پر ہی جانبحق ہوگئی  ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے لاش قبضہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی مقتولہ کی والدہ صفیہ بی بی نے بتایا کہ 5 سال قبل میری بیٹی کی قیصر سے شادی ہوئی تھی ایک بیٹا پیدا ہوا جو کہ تین سال کا ہے لیکن قیصر میری بیٹی کے کردار پر شک کرتا تھا اور مارتا پیٹتا رہتا تھا گذشتہ روز بھی اسی طرح کے جھگڑے میں میری بیٹی کو قتل کردیا پولیس تھانہ سرائے سدھونے والدہ کی مدعیت میں  قیصر کے علاوہ دو شریک ملزمان نعیم عرف کالی اور ثمر پر مقدمہ درج کرلیا۔  اکرم آباد کے رہائشی محمد اعظم نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کی 35 سالہ اہلیہ نذیراں بی بی شام کے وقت کھیتوں میں کام کرنے کیلئے گئی اور پھر واپس نہ پہنچی، تشویش لاحق ہونے پر تلاش کیا تو نذیراں کی نعش زمیندار اظہر شاہ کے رقبہ میں پڑی تھی جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ جبکہ کانوں میں موجود چھ عدد طلائی بالیاں اور کوکا غائب تھا۔ پولیس نے شوہرکی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقہ بستی وسن والا میں ایک دلخراش واقعہ دیکھنے میں آیا  جہاں دیوار دینے کے تنازعہ پر ملزمان قاسم،غلام اکبر،ساجد،غلام یسین نے اپنی عورتوں سمیت پینتالیس سالہ محمد حسین پر چڑھائی کر دی اور گھسیٹ کر اپنے گھر لے گئے اور پتھروں سے مار مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔مقتول کے ورثا جب اسکو بچانے پہنچے تو اس کی لاش خون میں لت پت پڑی ملی۔پولیس کو اطلاع دینے پر تھانہ سٹی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔میت کو پوسٹمارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال علی پور میں لایا گیا۔ورثا کا کہنا ہے کہ ملزمان بدمعاش اور درندہ صفت انسان ہیں۔انکے ساتھ ہماری زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔عدالت کا فیصلہ بھی ہمارے حق میں ہوا لیکن ملزمان نے ماننے سے انکار کر دیا۔آج صبح ہم اپنے گھر کی دیوار دے رہے تھے جس پر ملزمان نے دھاوا بول کر محمد حسین کو قتل کر دیا۔ورثا نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کے تحت کاروائی کر کے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
قتل