ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب  سے ملک عامر ڈوگر،کمشنر،ڈپٹی کمشنر ملتان  کی ملاقات، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے  قیام، انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب  سے ملک عامر ڈوگر،کمشنر،ڈپٹی کمشنر ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاھد اختر زمان سے چیف وہپ عامر ڈوگر،کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ملاقات کی۔ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور انتظامی امور پر بریفننگ دی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زماں نے کہا کہ عوامی توقعات کے مطابق مکمل اختیارات کے ساتھ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ریلیف فراہم کرے گا۔رولز آف بزنس میں تبدیلی کے بعد جنوبی پنجاب کے محکمے مزید فعال ہونگے۔چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو الگ انتظامی یونٹ دیکر وعدہ پورا کیا۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ الگ صوبے  کے قیام کے جانب اہم پیش رفت ہے۔کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے بریفننگ دی ہے۔

بریفنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -