بہاولپور:مہنگائی، حکومتی پالیسیوں کیخلاف  سرکاری ملازمین سراپا احتجاج، نعرے بازی

  بہاولپور:مہنگائی، حکومتی پالیسیوں کیخلاف  سرکاری ملازمین سراپا احتجاج، ...

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ)بہاول پورمیں مہنگائی کے خلاف حکومتی ملازم کش پالیسی اور مراعات،پنشن،گریجویٹی(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

،سالانہ ترقی،جی پی فنڈ پر قدغن لگانے کے لیے کمیٹیوں کے قیام پر دفاتر کی تالہ بندی فرید گیٹ پر سیکرٹری جنرل پنجاب فخرالرحمن اظہر،صوبائی چیئر مین رانا وحید سلطان،داکٹر محمد عبداللہ،چوہدری محبوب الہی،چوہدری افضل محمود،رفیق احمد خان،حافظ محمد اقبال،عبدالسلام اعوان،اظہر حسن گورائیہ،صادق عباسی،حافظ بشیر احمد اور فرخ شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے تمام ملازمین سراپا احتجاج ہیں آنے والے وقت میں لاکھوں خاندان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ آج مزدور اور محنت کش،استاد،ٹیکنیکل،نان ٹیکنیکل سٹاف،سکیم ملازمین،صحافی شدید تذبذب میں مبتلا ہے اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان پر ہیں،ادویات میسر نہیں اللہ سے فریاد کرتے ہیں کہ بچوں کا رزق عطا فرما  یا موت کی نعمت دے۔اپیکا صدور نے 24 ستمبر کو پورے ملک کی طرح بہاول پور میں بھی شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے قائدین نے کمشنر بہاول پور ڈویژن محمد آصف اقبال چوہدری،ریجنل پولیس آفیسر،ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر صحت بہاول پور سے سپر نٹنڈنٹ،سی ای او آفس،محکمہ صحت بہاول نگرچوہدری عبدالقیوم پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف فوری طور پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کی قرارداد منظور کی کاروائی نہ کرنے کی صورت میں پورا ڈویژن بند کر دیا جائے گا۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -